: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مدینہ منورہ،16اپریل(ایجنسی) سعودی عرب سے موصول ہونے والی افسوسناک خبر کے مطابق مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتے کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اپنے والد کے انتقال پرملال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ
مدینہ منورہ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں جنت البقیع کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحوم امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب 1372 سن ہجری کو مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں علامہ زکی داغستانی اور الشیخ خلیل بن عبدالرحمن کے ہاں بن لادن مسجد میں قرآن پاک حفظ کیا۔ سوگواروں میں انہوں نے دو بیوہ اور 13 بیٹے بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔